تازہ تریندنیا

خانہ کعبہ پر باران رحمت، موسلادھار بارش کے دوران عبادت اور طواف کے روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے دوران ایمان افروز مناظر نے دلوں کو چھو لیا خانہ کعبہ کے گرد بارش کی بوندوں میں بھیگتے عمرہ زائرین طوافِ کعبہ میں مصروف رہے اور عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔

بارش سے مسجد الحرام اور گردونواح کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے۔

بارش کی بوندوں میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے زائرین کے مناظر نے حرم شریف کی روحانی فضا کو مزید دلکش بنا دیا۔

قدرت کے اس حسین منظر میں عبادت، عقیدت اور روحانیت کا امتزاج دیکھنے کو ملا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button