Breaking News pakistanبلوچستانتازہ ترین

پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کی فیس پر پابندی

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے نجی سکولز میں چھٹیوں کی فیس وصولی پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈی سی منیراحمد درانی نے اسکولز کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

 چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق پابندی کا اطلاق نوٹیفکیشن کے تحت ہوگا۔

حکام کے مطابق چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 جو نجی سکول سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انہیں سیل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس یا محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button