
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اور مو¿ثر کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں میں اہم پیش رفت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تباہی اور اسلحے و دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مو¿ثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ ا لہندوستان کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے قومی عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابل قدر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مو¿ثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ پاکستان کے محفوظ اور پ±رامن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور امن و استحکام کے لیے قومی سطح پر اتحاد اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔




