
کراچی(ڈیلی طالب)کراچی میں خواجہ سرﺅاں کے تھانے میں گھس کر پتھراﺅ ، سیف سٹی کیمروں اور موبائل کے شیشے توڑنے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق چند روز قبل پیش آئے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے 3 خواجہ سراﺅں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق خواجہ سراﺅں نے مشتعل ہو کر بڑی تعداد میں تھانے میں داخل ہو کر گالم گلوچ کرتے ہوئے کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑے، پولیس اہلکاروں نے سمجھانے کی کوشش کی تو خواجہ سراں نے سیف سٹی روم کے دروازے توڑے۔مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ منع کرنے کے باوجود مشتعل خواجہ سراں نے سائلین کو بھی زد و کوب کیا تھا، مقدمے میں 8 خواجہ سراں کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر گداگری ایکٹ کے تحت چند بھکاریوں کو گرفتار کیا تھا، حراست میں لینے کے دوران ایک خواجہ سرا کی ناک سے خون نکلا جسے خواجہ سراں نے تشدد کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔




