بلوچستانتازہ ترین

گوادر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے روڈ سوئپر مشین کا افتتاح

گوادر: میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ماجد جوہر نے شہر کی سڑکوں کی صفائی کے لیے جدید روڈ سوئپر مشین کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین حاجی سیف اللہ ہوت، کونسلرز اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی موجود تھا۔

چیئرمین ماجد جوہر نے کہا کہ جدید مشینری کے ذریعے صفائی کے عمل کو مؤثر اور منظم بنایا جائے گا۔ روڈ سوئپر مشین کی فراہمی سے سڑکوں کی صفائی کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے اور صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ بلدیاتی خدمات کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور شہر کی خوبصورتی میونسپل کارپوریشن کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

ماجد جوہر نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے جدید مشینری کے ساتھ عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button