بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ، نسٹ کوئٹہ کیمپس میں قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے پر 35 سے زائد طلبہ کے اخراج کا دعویٰ

متاثرہ طلبہ میں بلوچ اور غیر بلوچ شامل، والدین سے حلف نامے طلب کیے گئے ہیں، وکیل عمران بلوچ

کوئٹہ(یو این اے)نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کے کوئٹہ کیمپس میں پاکستانی قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے اور ترانہ نہ پڑھنے پر 35 سے زائد طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی سے خارج کیے جانے کا دعوی سامنے آیا ہے، تاہم اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف جاری نہیں کیا گیا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن عمران بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ قومی ترانے کی تقریب کے دوران 35 سے زائد طلبہ و طالبات کھڑے نہیں ہوئے، جس کے بعد انہیں یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ طلبہ میں بلوچ اور غیر بلوچ دونوں شامل ہیں۔ ان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کی دوبارہ داخلے کے لیے والدین سے خصوصی حلف نامے طلب کیے ہیں، جن کے بعد ہی انہیں واپس داخلہ دینے پر غور کیا جائے گا۔عمران بلوچ کا کہنا تھا کہ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حلف نامے جمع کرائیں تاکہ طلبہ کی دوبارہ یونیورسٹی میں واپسی ممکن بنائی جا سکے۔دوسری جانب اس معاملے پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کی انتظامیہ کی جانب سے خبر فائل ہونے تک کوئی باضابطہ وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اگر یونیورسٹی انتظامیہ اپنا حب مقف جاری کرتی ہے تو اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button