تازہ تریندنیا

ایلون مسک نے یوکرینی فوج کے لیے اسٹارلنک پابندیوں کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرا دیا

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک کے فوجی نظام میں رفتار یا استعمال کی پابندیاں اسپیس ایکس نے اپنی مرضی سے عائد نہیں کیں بلکہ ایسے فیصلے صدارتی سطح پر کیے جاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یوکرینی فوج نے شکایت کی ہے کہ اسٹارلنک ٹرمینلز پر اچانک پابندی سے بعض ڈرون آپریشنز اور فضائی دفاعی مشنز متاثر ہوئے۔ بعض ٹرمینلز میں تقریباً 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار پر کنکشن متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ٹرمپ یوکرین پر روسی توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، جبکہ کیف کا کہنا ہے کہ اسٹارلنک کی پابندیاں اس کی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

تاہم امریکی حکام کی جانب سے ابھی یہ واضح طور پر تصدیق نہیں کی گئی کہ ٹرمپ نے ذاتی طور پر اسٹارلنک کی رفتار محدود کرنے کا حکم دیا تھا۔  بعض امریکی حکام نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس پابندی میں براہِ راست ملوث نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button