اسلام آبادتازہ ترین
27 ستمبر کو کچھ نہیں ہوگا، ابھی تک پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں بن سکی ،انہیں لاشیں اور خون چاہیے ہوتا ہے،اختیارولی خان
مولانا فضل الرحمان کبھی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ملیں گے،شفیع جان نے جو باتیں کیں ان سے استعفی لینا چاہیے،گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی طالب )وزیر اعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں بن سکی ہے ،انہیں لاشیں اور خون چاہیے ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمان کبھی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ملیں گے،27 ستمبر کو کچھ نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کوئی ڈیل ،ڈھیل اور این آر او نہیں مل رہا ہے۔ پی ٹی آئی اپنے لئے تمام دروازے بند کر چکی ہے۔ بیرسٹر گوہر سمیت دیگر لوگوں کے رابطے ہیں،لیکن بانی کی رہائی کے لئے نہیں ہیں۔،شفیع جان نے جو باتیں کیں ان سے استعفی لینا چاہیے۔




