Breaking News pakistanبلوچستانتازہ ترین

ڈیرہ بگٹی میں 20 سے زائد فراریوں نے وزیراعلیٰ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

نور خان بگٹی ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل، پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا

ڈیرہ بگٹی: سوئی میں 20 سے زائد فراریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کر لی۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں فراری کمانڈر نور خان بگٹی اور ان کے ساتھی شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاؤس سوئی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی کھلی کچہری کے دوران نور خان بگٹی اپنے ساتھیوں سمیت پیش ہوئے اور ہتھیار ڈال دیے۔ نور خان بگٹی گزشتہ 20 برس سے پہاڑوں میں تھے اور اب انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قومی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
نور خان بگٹی اور ان کے خاندان سمیت مجموعی طور پر 60 افراد سوئی میں آباد ہوں گے۔ فراہم کردہ معلومات میں نور خان بگٹی پر درجنوں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں کے ہتھیار ڈالنے کے بعد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button