
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی جیل خانہ جات، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ، ڈی پی او پشین خلیل بگٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منشیات کا خاتمہ اور عوام کو پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔




