Breaking News pakistanپاکستانتازہ ترین

عالمی برادری جنگ کے بجائے مذاکرات سے تنازعات کا حل تلاش کرے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی راہ اختیار کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے ثابت کیا کہ جنگ سے مکالمہ بہتر اور تنازع سے سفارت کاری زیادہ طاقتور ہے، پاکستان خود جنگ، دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کے باعث بے شمار نقصانات اٹھا چکا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان تنازعات کی تباہ کن انسانی اور معاشی قیمت کو بخوبی سمجھتا ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان رابطے میں سہولت کاری تنازعات کے پُرامن حل کی حمایت کی پاکستان کی مستقل پالیسی کا مظہر ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مکالمے اور سفارت کاری سے حل کیے جائیں، مشرقِ وسطیٰ میں شہری آبادی کو درپیش مسلسل مشکلات پر تشویش ہے، بین الاقوامی اصولوں کا سلیکٹڈ بنیادوں پر اطلاق کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button