ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ
عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

کوئٹہ (یو این اے)ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں پولیس کی پیشہ ورانہ تیاری بروقت ردعمل اور حفاظتی اقدامات کو مزید مثر بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ زیارت دورے کے موقع پر اہلکاروں سے ملاقات کر تے ہوئے کیا ۔ ایس پی زیارت عبد المالک درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی پولیس لورالائی نے پولیس لائن اور تھانے کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ایس پی زیارت عبد المالک درانی نے امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی لورالائی نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کے پیش نظر سیکیورٹی پلان مطابق مکمل چوکس رہتے ہوئے اپنے فرائض پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے اہلکاروں کے حوصلے، فرض شناسی اور خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے دی گئی اپنی اہم ذمہ داری انجام دے رہے ہیں اور امن وامان کے بہتری اور صوبے میں امن کے اس کےاستحکام کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔




