تازہ ترینفن و ثقافت شوبز

سحر ہاشمی پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے نالاں، ادائیگیوں میں تاخیر پر آواز اٹھا دی

پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دیے۔

پاکستانیسیاحت

ڈرامہ سیریل ’ظلم‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی گزشتہ دو سے تین برسوں میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہیں۔

سحر ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر کرے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب ادائیگی مہینوں رکی رہے تو اسے اکاؤنٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔

ان کے اس مؤقف نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button