
کوئٹہ (یو این اے)سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اعلی سول و عسکری حکام، پولیس افسران، اہلکاروں، شہدا کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہدا کے جسدِ خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ اس موقع پر شہدا کی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔




