بلوچستانپاکستان

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد میں نیشنل پارٹی اور جے یو آئی قیادت کی اہم بیٹھک

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد (یو این اے )نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے موجودہ سیاسی حالات اور آئندہ کی سیاسی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینیٹر مولانا عطا الرحمان اور سینیٹر مولانا عطا الحق درویش بھی موجود تھے، جنہوں نے ملاقات میں شرکت کرتے ہوئے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button