مولانا فضل الرحمن کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا
پاک فوج کے شہدا سے متعلق بیان پر فضل الرحمن اور دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
قصور(یو این اے )قصور میں جلسے کے دوران مبینہ اشتعال انگیز بیان پر فضل الرحمن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج2۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق بیان پر ایف آئی آر، معاملہ تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے سپردخبرقصور (یو این اے): ضلع قصور کے تھانہ صدر میں عوامی جلسے کے دوران مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، خصوصا پاک فوج کے شہدا سے متعلق بیان پر فضل الرحمن اور دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مدعی محمد اسلم کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 جولائی کو قصور میں منعقدہ ایک عوامی جلسے کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر ایسے ریمارکس دیے جنہیں بعض افراد نے توہین آمیز اور عوامی جذبات کو مجروح کرنے والا قرار دیا۔ درخواست میں معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کی استدعا کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقات کے بعد حقائق کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹ: ایف آئی آر کا اندراج الزام کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جبکہ کسی بھی شخص کے خلاف جرم ثابت ہونا عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوتا ہے۔




