بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ، بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، سوشل ویلفیئر اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹس ضم کر دیے گئے

انتظامی اصلاحات کے تحت نیا "سوشل ویلفیئر اینڈ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ" قائم، S&GAD نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ(یو این اے)حکومتِ بلوچستان کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے ایک اہم انتظامی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو آپس میں ضم کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں اہم شعبوں کو ملا کر اب نیا “سوشل ویلفیئر اینڈ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ بلوچستان” قائم کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد صوبے میں سماجی بہبود اور آبادی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مثر، فعال اور بہتر انداز میں ہم آہنگ کر کے انتظامی امور کو شفاف بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button