بلوچستانتازہ ترین

کشمیریوں پر بھارتی ریاستی دہشت گردی ناقابلِ برداشت ہے، بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، میاں خان بگٹی و منیر احمد بگٹی

سبی( آئی اےن پی) وفاقی پارلیمانی سےکرٹری برائے پےٹرولیم وانرجی پاکستان مسلم لےگ ن کے مرکزی رہنما وڈےرہ مےاں خان بگٹی ، پاکستان مسلم لےگ ن لےبر ونگ کے صوبائی صدر منےر احمد بگٹی نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں پر بھارت کی جانب ریاستی دہشت گردی نا قابلِ برداشت ہے جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی، کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا۔ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا مقبوضہ وادی کے عوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔کشمےریوں کا ان کے حقوق فراہم کرنے کے لئے پوری دنےا اپنا رول پلے کرے ان خےالات کا اظہار انہوں نے ےوم کشمےر کے حوالے سے بات چےت کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78سالوں مےں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمےریوں پر ظلم وستم کی انتہا کردی گئی ہے ہزاروں کی تعداد مےں کشمےری عوام شہےد ہوچکے ہےں ہزاروں ماں بہنوں بزرگوں پر تشدد کےا گےا ہے افسوس کی بات ہے کہ پوری دنےا اس ظلم وستم پر خاموش تماشائی بنائی ہوئی ہے آج پوری قوم کشمےری عوام کے ساتھ اظہار ےکجہتی کررہی ہے ہم کشمےریوں عوام پر ظلم تشدد برادشت نہےں کرےں گے اقوام متحدہ کی قرار داتوں پر عمل درآمد کرکے کشمےری عوام کو آزادی دلائی جائے بھارتی ظلم وستم کو روکنے کے لئے انسانی حقوق کی عالمی تنظےمےں اپنا رول پلے کرےں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button