تازہ ترینخیبر پختونخوا
ضلع کرم؛فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر مسلح افراد کادھاوا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک

ضلع کرم(ڈیلی طالب)شلوزان تنگی میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ شلوزان تنگی میں فیڈرل کانسٹیبلری کی پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7اہلکار زخمی ہو گئے،ذرائع کاکہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے،حملہ آور اپنے ساتھی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔



