ازاد کشمیرتازہ ترین
کالعدم انتشاری کمیٹی کے مسلح جتھوں کے عام شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے شواہد سامنے آگئے

کالعدم انتشاری کمیٹی کے مسلح جتھوں کے عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے۔آزاد جموں وکشمیر کے امن کے درپے انتشاری کمیٹی کا اشتعال انگیز ایجنڈا ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتا جا رہا ہے۔عوامی حقوق کی آڑ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر مسلسل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کے بھاری اسلحہ کے ساتھ شہری آبادی اور اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے متعدد ویڈیو شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔



