
کوئٹہ( یو این اے) نواب مری ہاوس کے ترجمان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ بی پی-09 سے متعلق انتخابی کیس میں عدالت کی جانب سے چار پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک معمول کی قانونی کارروائی ہے، جسے غیر معمولی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کارکنان، ووٹرز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی، بے چینی یا مایوسی کا شکار نہ ہوں، کیونکہ یہ عدالتی عمل انتخابی قوانین کا حصہ ہے اور اس سے عوام کے دیے گئے مینڈیٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ترجمان نواب مری ہاس کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی ملک کے مختلف قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر ری پولنگ کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے، تاہم ان تمام مواقع پر عوامی رائے اور مجموعی انتخابی نتائج میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کیس میں بھی یہی صورتحال ہوگی اور عوام نے جس امیدوار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ان کا مینڈیٹ برقرار رہے گا انہوں نے کہا کہ نواب مری ہاس عدلیہ اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتا ہے، اسی لیے عدالت کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے قانونی عمل میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ عدالت کی جانب سے دیے گئے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا اور تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق مکمل ہو ترجمان نے مزید کہا کہ نواب مری ہاس کی قانونی ٹیم پورے کیس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام قانونی پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی ٹیم عدالت میں مثر انداز میں عوامی مینڈیٹ کا دفاع کر رہی ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ووٹروں کے فیصلے کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کارکنان سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبر، تحمل، نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں، گمراہ کن خبروں یا مخالفین کے بے بنیاد پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر کارکنان میں بے چینی پیدا کرنے اور عوامی اعتماد کو متزلزل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی کیونکہ سچ اور قانون کی فتح یقینی ہے ترجمان نے کہا کہ جلد ہی اس کیس میں ایسی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی جو نہ صرف کارکنان بلکہ بی پی-09 کے عوام کے لیے بھی خوشخبری ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا اور عوام کے ووٹوں کی طاقت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گاببیان میں مزید کہا گیا کہ بی پی-09 کے عوام نے جس اعتماد اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے، نواب مری ہاس اسے اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتا ہے۔ عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے قانونی، آئینی اور جمہوری جدوجہد پوری ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ جاری رکھی جائے گی ترجمان نواب مری ہاس نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ عوام اور کارکنان پرامید رہیں، کیونکہ حق اور عوامی رائے کی فتح یقینی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نواب مری ہاس ہمیشہ عوام کے اعتماد کا احترام کرے گا اور ہر فورم پر ان کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ان شا اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت برقرار رہے گی، انصاف کا بول بالا ہوگا اور بہت جلد کارکنان کو خوشخبری ملے گی۔




