تازہ ترینکاروباری دنیا
عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی ہوگئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 437836 روپے پر برقرار رہی،دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 375373 روپے رہی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کم ہوکر 6148 روپے پر آگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4153 ڈالر پر برقرار رہا۔




