
اسلام آباد (ڈیلی طالب)پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز ٹرافی کی رونمائی17اکتوبر ہفتہ کو ہوگی۔شاہین شاہ آفریدی، ہیری بروک اور کوسل مینڈس ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ تینوں کپتان ٹرافی کی رونمائی کے بعد سیریز سے قبل پریس کانفرنسز کریں گے۔پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ راولپنڈی میں ٹرائی سیریز کے میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو ہوں گے۔ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔




