Breaking News pakistanبلوچستانتازہ ترین
بارکھان کے علاقے سراتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد
لاشیں راڑہ شم منتقل، شناخت کا عمل جاری؛ بعض افراد کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا جا رہا ہے

بارکھان: سراتی کے علاقے سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے بی ایچ او راڑہ شم منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بعض لاشوں کے پاس شناختی کارڈ موجود ہیں، جن کی بنیاد پر ان افراد کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا جا رہا ہے۔ تاہم تمام افراد کے نام اور شناخت سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
حکام کی جانب سے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعے کے پس منظر اور اموات کی وجوہات کے حوالے سے بھی تاحال تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ مزید معلومات سامنے آنے پر جاری کی جائیں گی۔




