
قصور(ڈیلی طالب )پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید دونوں پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ۔بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید عظمت رسول اور محسن جٹ کو آبائی گاﺅں جٹاں والی حویلی، لدھڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید قصور کے شہریوں کے اہلخانہ نے کہا کہ اگر بزدل بھارتی فورسزمیں اتنی ہمت ہے تو پاکستانی قوم سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں۔سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی بھارتی فورسز کے گھناﺅنے اقدام کو شرمناک عمل قرار دیا۔

