پنجابتازہ ترین

نوازشریف اوروزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس، مری ڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا

مری(ڈیلی طالب )مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہواجس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔چیئر پرسن سٹیئرنگ کمیٹی برائے مری ڈویلپمنٹ پروگرام مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دی،مری میں واٹر سپلائی کے پانچ بڑے پراجیکٹس پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔مری کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر جار بڑی واٹر سپلائی سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں،واٹر سپلائی کے چاربڑے پراجیکٹس کی تکمیل سے مری کو7لاکھ گیلن اضافی پانی ملنے لگاہے،ڈونگاگلی واٹر سپلائی کی تکمیل سے 50ہزار گیلن سے ساڑھے تین لاکھ گیلن پانی روزانہ پرپہنچ گیا ہے،دھار جاوا،مسوٹ اورکھنی گاٹ میں واٹر سپلائی پراجیکٹس بھی مکمل ہوگئے ہیں۔مری کیلئے دریائے جہلم سے واٹر سپلائی میگاپراجیکٹس کیلئے دسمبر 2028کی ڈیڈ لائن مقررہے،دریائے جہلم سے مری تک بلک واٹر سپلائی پراجیکٹس پر7پمپنگ سٹیشن بنیں گے،بی ڈبلیو ایس پی کی تکمیل سے مری اور کوٹلی ستیاں میں سواچارے لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی،بی ڈبلیو ایس پی پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر مری کے 96ہزار گھروں میں باوزر/واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی بھی جاری ہے،راولپنڈی مری کشمیر (آر ایم کے) روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے 31اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقررہے ،1996کے بعد تقریبا 40سال گزرنے پر آر ایم کے روڈ کی باقاعدہ تعمیر و توسیع اورمرمت کا پراجیکٹ ہے،آر ایم کے روڈ پرلینڈ سلائیڈنگ روکنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،آر ایم کے روڈ پر سٹریٹ لائٹ،روڈفرنیچر،روڈ سائیڈ پر شولڈ ر اورٹف ٹائل فٹ پاتھ بنائے جارہے ہیں،مال روڈ مری کا پہلاسرسبز و شاداب ہل ویو پارک بنایا جائے گا،مری کے مال روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے بعد مری کا پہلا ایم فی تھیٹر بنے گا جہاں600افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ مال روڈ ایم فی تھیٹر سے متصل واک ایبل ایریاز اور فیملی پارک بھی بنائے جائیں گے،مال روڈ ایم فی تھیٹر پراجیکٹ میں کھانے پینے اور دیگر اشیا کے لئے سٹال /کیاسک بھی بنیں گے،مال روڈ ایم فی تھیٹر میں 6 گازیبوبنائے جائیں گے،مال روڈ ہل ویوپراجیکٹ میں بچوں کے لئے چلڈرن پلے ایریا بھی بنایا جائے گا۔بریفنگ میں مزیدبتایاگیاکہ پنجاب میں اپنی طرز کے پہلے بانسرا گلی وائلڈ لائف پارک میں سیاحوں کے لئے پہلی دفعہ ایلی ویٹڈ(زمین سے بلند) برج قائم کیاجائے گا،ایلی ویٹڈ برج ،نیچر ٹریل ،جنگل جرنی، اینیمل کنگڈم اور لائن انکلوژر سے گزرےگا،ایلی ویٹڈبرج پر سیاح،ٹائیگر اور لیپرڈ ہاوس،پائن لاج،وائلڈری ٹریڈ پارک سے محظوظ ہو سکیں گے،باسرا گلی وائلڈ لائف پارک میں ایم فی تھیٹر،سوویئنر شاپ،فوڈ کوٹ اور ایکولاج بھی قائم کئے جائیں گے۔بائیو ڈائیورسی پارک اور دیگر پراجیکٹ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی،مال روڈ میں دکانوں،ہوٹل اور کیفے وغیرہ کے لئے خصوصی قواعد وضوابط وضع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا،مال روڈ کی سب سے قدیمی عمارت جی پی او اور چرچ کو اصل حالت میں بحال اور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا،جھیکا گلی،جی پی او، گورنمنٹ ہاوس اور کشمیر پوائنٹ پر بجلی کے بے ہنگم تار ہٹانے اور انڈر گراونڈ وائرنگ کا فیصلہ بھی کیاگیا۔ مال روڈ سمیت مری کے نمایاں روڈز پر دکانوں پرآہنی شٹر کی بجائے لکڑی کے روایتی دروازے متعارف کرانے پر اتفاق کیاگیا،مری میں بہت پرانی اور شکستہ حال گاڑیوں کی آمدورفت محدود کرنے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ جھیکا گلی سائیڈ پر جاپانی ماہرین ارضیات نے تفصیلی رپورٹ دے دی،جھیکا گلی پراجیکٹ کے تحفظ کے لئے 296 پائلز لگائی جائیں گی،200پائلز کی تعمیر مکمل ہو گئی،وزیراعلی مریم نواز شریف نے آئیسکو حکام کو سامبلی ہسپتال میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے مخصوص لائن کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button