Breaking News pakistanپاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ،میں علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل کے بعد ترک ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطی اور خطے کو درپیش اہم مسائل سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

تہران(ڈیلی طالب)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا ہے جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی خبر رساں ا دارے تسنیم کے مطابق عباس عراقچی کا دورہ چین کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ہے۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں سکیورٹی اور سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ ایران اور ترکیہ مختلف علاقائی معاملات پر مسلسل مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔پورٹ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بعد اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کر کے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطی اور خطے کو درپیش اہم مسائل سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button