بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ، لکپاس ٹنل میں 5 موٹرسائیکلوں کے تصادم کے بعد ہولناک آگ بھڑک اٹھی، دونوں اطراف ٹریفک کی آمد و رفت معطل

ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کی قیادت میں فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی، آگ پر قابو پا کر ٹریفک بحال

کوئٹہ(یو این اے)لکپاس ٹنل میں پانچ موٹرسائیکلوں کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ٹنل میں دونوں جانب ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔ ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق خان اچکزئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر فائٹرز نے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے ٹنل میں لگی آگ پر قابو پالیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ مکمل طور پر بجھانے اور ٹنل کو محفوظ قرار دینے کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت بحال کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا ممکن ہوا۔واقعے کے بعد کچھ دیر تک لکپاس ٹنل میں ٹریفک معطل رہی، تاہم آگ بجھائے جانے کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button