
کوئٹہ (ڈیلی طالب )بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی مو¿ثر نگرانی، ملک بھر سے چوری شدہ 138 گاڑیوں کی نشاندہی،سیف سٹی کی بروقت کارروائی، 9 مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی سے دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں ناکام بنا دی گئیں،بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی نے مختلف جرائم کے مقامات سے متعلق پولیس کو 631 اہم شواہد فراہم کیے، سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے چیف منسٹر پنجاب کو مراسلہ، بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافے کے لیے معاونت کی درخواست،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی اور اقدامات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دی۔15 مددگار ایمرجنسی رسپانس سروس کو سی ٹی ڈی سے منسوب کردیا گیا، بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں مو¿ثر کردار ادا کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ مزید یقینی بنایا جائے گا، سیف سٹی نظام کو مزید مستحکم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جرائم اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی سے پولیس کی کارروائیوں کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکتا ہے، بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو صوبے کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے گی، سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام کا عمل مزید تیز کیا جائے، حکومت بلوچستان امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور موثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔




