بلوچستان

دھرنا مذاکرات: حکومتی وفد کا رویہ توہین آمیز، وزیراعلی وفد تبدیل کریں، عبدالمتین اخونزادہ

رویہ تبدیل نہ ہوا تو حالات کی خرابی کے ذمہ دار حکمران ہوں گے، دھرنا مذاکراتی کمیٹی

دھرنا مذاکرات: حکومتی وفد کا رویہ توہین آمیز، وزیراعلی وفد تبدیل کریں، عبدالمتین اخونزادہ

کوئٹہ(یو این اے )زیارت شہدا کے لواحقین کے جاری احتجاجی دھرنے کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخونزادہ نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی وفد کا رویہ توہین آمیز اور غیر سنجیدہ ہے، جس کے باعث مذاکراتی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے فوری طور پر حکومتی وفد کو تبدیل کیا جائے۔عبدالمتین اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرنے کے شرکا اپنے جائز مطالبات کے حل کے لیے پرامن اور آئینی جدوجہد کر رہے ہیں، تاہم حکومتی نمائندوں کا طرزِ عمل مسائل کے حل کے بجائے مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومتی وفد کا رویہ تبدیل نہ کیا گیا اور مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو پیدا ہونے والی صورتحال اور ممکنہ خرابیوں کی ذمہ داری حکمران اشرافیہ اور ریاستی پالیسیوں کے ذمہ دار عناصر پر عائد ہوگی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مذاکرات کو باعزت، سنجیدہ اور نتیجہ خیز انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ مسئلے کا پرامن حل ممکن ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button