پنجابتازہ ترین

بہاولنگر‘ چرواہے سے مبینہ بدفعلی اور تشدد، ملزمان لاکھوں روپے کی بھیڑیں بھی ساتھ لے گئے

مقدمے میں نامزد 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور 4 فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے‘ پولیس

بہاولنگر (ڈیلی طالب) بہاولنگر میں چرواہے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولنگر کے تھانہ مروٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک چرواہے سے مبینہ بد فعلی کی گئی اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان بہاول وکٹوریہ اسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے 6 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور 4 فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تشدد کیا، بدفعلی کے بعد زہریلی چیزپلائی اور ملزمان لاکھوں روپےمالیت کی بھیڑیں بھی ساتھ لے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button