بلوچستان

بختیارآباد میں دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکار کی خودکشی، تحقیقات کا آغازکردیا

شہید بادشاہ چوکی پر تعینات اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی

بختیارآباد میں دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکار کی خودکشی، تحقیقات کا آغازکردیا

بختیارآباد (یو این اے )بختیارآبادمیں شہید بادشاہ پولیس چوکی پر تعینات ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر دورانِ ڈیوٹی اپنی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او پولیس موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں جاں بحق اہلکار کی لاش ریسکیو 1122 کے ذریعے ابتدائی کارروائی کے لیے منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button