پاکستانتازہ ترین

فوج کیخلاف بیان بازی پر مولانا فضل الرحمن کیخلاف درخواست، جج نے سربراہ جے یو آئی کو طلب کرلیا

گجرانوالہ (ڈیلی طالب )پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی دائر درخواست پر پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔گجرانوالہ میں دائر ریٹ پٹیشن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔پٹیشنر منظور قادر بھنڈر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں شہداء کا مذاق اڑایا ہے۔گوجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button