
نوشکی (یو این اے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی محسن لاشاری نے کہا کہ خصوصی کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد خواتین کو اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست ضلعی انتظامیہ تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ، فلاح و بہبود اور مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکموں کے تعاون سے مثر اقدامات کیے جائیں گے۔ خواتین بلاجھجک اپنے مسائل پیش کریں، ضلعی انتظامیہ ان کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ انہیں اپنی آواز حکام تک پہنچانے اور مسائل کے حل کے لیے ایک مثر پلیٹ فارم میسر آسکے۔




