پاکستان

قائد آباد پولیس کا کامیاب کریک ڈان، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

کوئٹہ( طالب نیوز)قائد آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان کی ہدایات پر ایس ایچ او قائد آباد کامران بھٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کریک ڈان کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت دیگر مسروقہ اشیا بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں، چوروں اور اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔کوئٹہ پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button