کھیل

سابق کپتان یونس خان کے سی ایل کے لیگ کمشنر مقرر

خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کی گرینڈ لانچنگ تقریب 18 جولائی کو پشاور میں منعقد ہوگی

اسلام آباد(طالب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹر یونس خان بطور لیگ کمشنر خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ (کے سی ایل) کا حصہ بن گئے جو لیگ کے کرکٹ آپریشنز، رولز اینڈ ریگولیشنز، ٹیکنیکل معاملات، ٹورنامنٹ اسٹرکچر اور مجموعی کرکٹنگ امور کی نگرانی کریں گے۔، جہاں لیگ کے باضابطہ شیڈول، آئندہ سرگرمیوں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور دیگر اہم اعلانات کیے جائیں گے۔اس سے قبل سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل رانڈر شاہد خان آفریدی کو خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جا چکا ہے، جبکہ لیگ میں پاکستان کے متعدد سابق و موجودہ بین الاقوامی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button