Uncategorized

ایچ ای سی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ شدید بدنظمی کا شکار

فانل میچ اور اختتامی تقریب میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور جھگڑا ہوگی

اسلام آباد(طالب نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری انٹر یونیورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کا فائنل اور اختتامی تقریب شدید بدنظمی کا شکار ہوگی جہاں ا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ کےفائنل میں پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں دونوں ٹیموں کی کھلاڑی پہلے آن گراونڈ اور بعد ازاں اختتامی تقریب کے موقع پر ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئیں، جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑیاں زخمی ہوئیں۔واقعے کے بعد کشیدگی پی ایس بی ہاسٹلز تک جا پہنچی، جہاں بعض خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔عینی شاہدین کے مطابق ایچ ای سی انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے اور جھگڑا روکنے میں ناکام رہی، جس کے باعث کافی دیر تک افراتفری کا ماحول برقرار رہا۔واقعے کے بعد چیمپئن شپ کے انتظامات اور سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ تاحال ایچ ای سی کی جانب سے واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button