بلوچستان

بلوچستان کو نوآبادیاتی طرز پر چلانے کی پالیسی ترک کی جائے،میر طاہر بزنجو

بلوچستان میں پائیدار امن بندوق کے زور پر یا غدار قرار دے کر قائم نہیں کیا جا سکتا

بلوچستان کو نوآبادیاتی طرز پر چلانے کی پالیسی ترک کی جائے،میر طاہر بزنجو
بلوچستان کو نوآبادیاتی طرز پر چلانے کی پالیسی ترک کی جائے،میر طاہر بزنجو

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر اور دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی مثریت کم ہونے کے باعث شہری اور انسانی حقوق کی تحریکیں عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پشتون تحفظ موومنٹ، بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اس رجحان کی مثالیں ہیں۔میر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن بندوق کے زور پر یا لوگوں کو غیر ملکی ایجنٹ اور غدار قرار دے کر قائم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے بقول موجودہ زمینی حقائق کے مطابق بلوچ، پشتون، ہزارہ، پنجابی، اردو بولنے والے اور دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے شہری مختلف حکومتی پالیسیوں پر تحفظات رکھتے ہیں، جس سے بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا مقف ہے کہ بلوچستان کو نوآبادیاتی طرز پر چلانے کی پالیسی ترک کی جائے، صوبے کے وسائل پر مقامی آبادی کے حقِ ملکیت کو تسلیم کیا جائے، لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور ڈاکٹر مہرنگ بلوچ سمیت زیر حراست افراد کو باعزت رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات ہی بلوچستان میں دیرپا امن، سیاسی استحکام اور عوامی اعتماد کی بحالی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button