بلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں آپریشن “شعبان” مزید تیز، دو کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک


کوئٹہ(طالب نیوز)بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن “شعبان” بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی دو الگ الگ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس کے بعد صرف آپریشن شعبان کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دوسری کارروائی میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے ٹھکانوں کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 117 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس زمینی و فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button