بلوچستان

کوئٹہ: لیاقت بازار، پرنس روڈ اور عبدالستار روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

کارروائی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے انچارج علی رضا اور اسپیشل مجسٹریٹ ہدایت کی نگرانی میں انجام دی گئی

کوئٹہ( طالب نیوز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں لیاقت بازار، پرنس روڈ اور عبدالستار روڈ پر انسدادِ تجاوزات کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ، جس کے دوران سرکاری اراضی اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں، ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک بنایا جا سکے۔ شہریوں اور دکانداروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button