پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ

وانا: (ڈیلی طالب)سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو بڑی ممکنہ تباہی سے بچالیا۔

سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں  بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی  تباہ کردی۔

 ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے  خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی  اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا، کامیاب کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ جبکہ  ایک خارجی جہنم واصل اور 5 زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button